پاکستان بدترین سیلاب کے خطرے کی زد میں


درجنوں گلیشیر ایک ساتھ گلے کی وجہ سے پاکستان میں سیلاب کا خطرہ محکمہ موسمیات تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی طرف سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے کہ پاکستان میں اس وقت گرمی میں اچانک شدت کی وجہ سے ایک ساتھ کافی سارے گلیشیر پگھل رہے ہیں جس کی وجہ سے بہت بھاری مقدار میں پانی پاکستان کے میدانی علاقوں کا رخ کررہا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں اسلامی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے خیبرپختونخوا کے7اضلاع کے300میں سے درجنوں گلیشئیرز پگھلنا شروع ہو گئے ہیں جن کی وجہ سے میدانی علاقوں میں سیلاب کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے ماہرین کے مطابق اس وقت پاکستان میں موسم بدل رہا ہے اور موسم میں تغیر پیدا ہونے کی وجہ سے فصلوں کے اوپر بھی اثر ہو رہا ہے پہلے دسمبر میں بارش ہو جاتی تو اس وقت ملک بھر میں گندم کی کاشت کا وقت شروع ہو جاتا لیکن اس وقت بارشوں کا دورانیہ طویل ہو چکا ہے اور سردیوں کی بارش فروری کے آخر تک چلتی رہتی ہے

اسی وجہ سے فصلوں کی کاشت پر بھی بہت زیادہ اثر پڑ چکا ہے پگھلنے والے گلیشئیرز ایک ہی بیلٹ کا حصہ ہیں اور 7 اضلاع تک پھیلے ہوئے ہیں، ان گلیشئیر کے پگھلنے کی وجہ سے موسم گرما میں پاکستان کے میدانی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بہت بڑھ گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں موسمی تغیرات سے نبٹنے کے لیے 158 پراجیکٹس کام کر رہے ہیں اور صوبے کے 5 دریاوٴں پر بھی فلڈ فورکاسٹ سٹیشنزنصب کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے جو کہ سیلاب کی کسی بھی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کر سکیں گے تا کہ زیادہ نقصان سے بچا جا سکے۔