تشدد کرنے والےشوہر کا شرمناک انکشاف


دوستوں کے سامنے ناچنے سے انکار پر شوہر نے اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا پائپ سے پیٹا بال منڈوادیئے اور اس کے ساتھ الٹا لٹکانے کی کوشش کی جس کے بعد متاثرہ خاتون اسماء نئے سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت سے درخواست کی کہ اس کے شوہر کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور عبرتناک سزا دی جائے جبکہ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے تھانے میں جا کر رپورٹ درج کرانے کی کوشش کی لیکن تھانے والوں نے بغیر ادائیگی کیے رپورٹ درج کرنے سے انکار کر دیا یاد رہے سوشل میڈیا پر اس معاملے کے آنے کے بعد فوری طور پر اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد اس نے یہ انکشاف کیا کہ ہم میاں بیوی دونوں آئس کے نشے کے عادی تھے اس دن میں نے نشہ کیا اور اس کے بعد مجھے ہوش نہیں رہا کہ میں نے کیا کیا ہے مجھے یہ بھی یاد نہیں کہ میں نے واقعی اس کو مارا پیٹا ہے

کہ نہیں جب کہ اس کی بیوی کا کہنا تھا کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہے بلکہ مسلسل مجھے ایسے ہی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس بار کچھ زیادہ ہی ہو گیا جب اس نے نشہ کیا تو اس کے بعد مجھے اپنے دوستوں کے سامنے ناچنے کا کہا اور میرے انکار کے بعد اس نے مجھے مارنا پیٹنا شروع کر دیا اور مجھے ننگا کر کے الٹا لٹکانے کی کوشش کی جبکہ گھر کے ملازمین اس وقت مجھے دیکھ رہے تھے لیکن کسی نے میری جان نہیں بچائی خاتون کا کہنا تھا کہ یہ تشدد ہر روز ہوتا ہے اور اس بار کچھ زیادہ ہوگیا اس لئے میں تنگ آ چکی ہوں جب میاں فیصل جو کہ اس خاتون کا شوہر اس کا کہنا تھا کہ ہم میاں بیوی دونوں آئس کے نشے کے عادی ہیں اسی وجہ سے جب اس دن میں نے نشا کیا تو مجھے نہیں معلوم کہ میں نے اس کے ساتھ کیا برتاؤ کیا ہے