پنجاب پولیس کے بعد سندھ کی بھی وردیاں تبدیل


ملک بھر میں پولیس میں اصلاحات کے بجائے وردی میں اصلاحات کا زورپنجاب کے بعد سندھ پولیس کی وردی تبدیل دو مختلف قسم کے رنگ متعارف سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کی جانب سے پولیس یونیفارمز تبدیل کرنے کی تجاویز کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے، پائیلٹ پروجیکٹ کے تحت ابتدائی مرحلے میں سندھ پولیس کے پانچ یونٹس بشمول ٹریفک پولیس، سی آئی اے، اینٹی رائٹس ریزرو پلاٹونز، فارنزک ڈویژن سندھ اور سینٹرل پولیس آفس میں تعینات افسران اور جوانوں کے یونیفارمز تبدیل کیے جارہے ہیں جس پر عمل درآمد باقاعدہ پروکیورمنٹ کے بعد کیا جائے گا۔

یاد رہیں موجودہ حکومت نے اس وقت بہت زیادہ تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ اس کے اندر بہت زیادہ کرپشن کی جا رہی ہے انہوں نے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف پر یہ الزام لگایا تھا کہ انھوں نے اس میں کمیشن لیا ہے لیکن اب حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کی پارٹی میں پنجاب اور سندھ بنوں میں پولیس کی وردی بدلی جا رہی ہے لیکن اس کے بارے میں کوئی یہ نہیں کہہ رہا کہ یہاں پر بھی کرپشن ہوئی کہ نہیں ہوئی