پاکستان سونے کی چڑیا بن گیا


پاکستان میں بہت جلد تیل کے وسیع ذخائر دریافت ہونے والے ہیں اور اسے نثر پاکستان کے عوام کو فائدہ ہوگا بلکہ جنوبی ایشیائی ممالک کو بھی اس سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا اور خاص کر چین جیسے ملک کیلئے پاکستان سونے کی چڑیا بن جائے گا مکان ہے کہ پاکستان کراچی کے سمندر میں جلد ہی تیل کے وسیع ذخائر دریافت کر لے گا۔ اس دریافت کے بعد جنوبی ایشیائی ممالک کے معاشی حالات میں بھی بہتری آنے کا امکان ہے۔ چینی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر پاکستان نے تیل کے ذخائر دریافت کر لیے تو اس صورت میں پاکستان کو مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت پڑے گی۔ اس حوالے سے کئی غیر ملکی کمپنیاں بھی اپنی دلچسپی کا اظہار کریں گی جبکہ کئی کمپنیاں تیل کے ذخائر کی دریافت ، ان کی کان کنی اور تیل کو ریفائن کرنے میں بھی مدد کی پیشکش کریں گی۔

زیر سمندر 5 ہزار میٹر کی گہرائی تک ڈرلنگ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ تاہم امریکی کمپنی ایگزن بنا کسی رکاوٹ کے زیر سمندر 5 ہزار میٹر کی گہرائی تک ڈرلنگ کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔ جبکہ دوران ڈرلنگ پریشر کک بھی حاصل ہوئی۔ جب بھی تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے سلسلے میں ڈرلنگ کے دوران پریشر کک حاصل ہو، تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان بھی اس حوالے سے قوم کو خوشخبری سنا چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تیل کے وسیع ذخائر دریافت کر لیے گئے تو اس سے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کو بھی فائدہ ہو گا۔