گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی کہ جس میں ایک شخص پولیس والوں کے ساتھ نا کہ پر جھگڑ رہا ہوتا ہے اور گالی گلوچ کر رہا ہوتا ہے اس میں دکھائی دینے والے شخص کوئی معمولی آدمی نہیں بلکہ کراچی کا سابقہ ایڈمنسٹریٹر ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معمول کے مطابق پولیس اہلکار ریڈ زون میں داخل ہونے سے پہلے لوگوں کی شناخت کا کام سرانجام دے رہی تھیں کہ اس دوران فہیم الزمان نامی ایک شخص پی آئی ڈی سی کے قریب واقعہ پولیس ناکہ پر پہنچے تو پولیس نے فہیم الزمان کے ڈرائیور کا آئی ڈی کارڈ مانگا اور کاغذات گاڑی کے مانگے جس کے بعد فہیم زمان نے کا کاغذات اور آئی ڈی کارڈ دکھانے کے بجائے
پولیس والوں کے ساتھ بدتمیزی شروع کی انہیں دھمکیاں دی اور کہا کہ تمہاری اوقات کیا ہے اور تم ہوتے کون ہو مجھ سے شناخت کرنے والے تم لوگ مجھے نہیں جانتے میں کراچی کا ایڈمنسٹریٹر رہ چکا ہوں اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس والے انتہائی شائستہ انداز کے ساتھ بات کر رہے ہیں اور بار بار درخواست کر رہے ہیں لیکن فہیم زمان آپے سے باہر ہوکر گالی گلوچ کر رہا ہوتا ہے جبکہ پولیس والوں کو دھمکیاں بھی دے رہا ہوتا ہے اور ان کو کہہ رہا ہوتا ہے کہ میں تمہاری وردی اتروا دوں گا اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اس پر بہت زیادہ تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ ہماری بیوروکریسی کا یہ حال ہے اور ہر شخص یہاں خدا بنا بیٹھا ہے ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس کے ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی نے نوٹس لیا اور کہا کہ ہم فوری طور پر فہیم الزمان کے خلاف کاروائی کریں گے اور انہیں گرفتار کریں گے حکام کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار وہاں پر موجود اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے
دورانِ ڈیوٹی کسی بھی پولیس اہلکار کے ساتھ بدتمیزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ فہیم الزمان اگرچہ کراچی کے سابق ایڈمنسٹریٹر ہے لیکن وہ قانون سے ماوراں نہیں ہے اس لئے اگر انکے پاس کاغذات نہیں تھے یا پھر کوئی اور مسئلہ تھا تو انہیں انتہائی تمیز اور شائستگی کے ساتھ بات کرنی چاہیے تھی لیکن انہوں نے اپنے سابقہ عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف پولیس والوں کے ساتھ گالی گلوچ کی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کو دھمکیاں بھی دیتے رہے جو کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم فورا ملزم فہیم الزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دے چکے ہیں اور ان کو فوری طور پر قانون کے شکنجے میں جکڑا جائے گا اس کے ساتھ ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی نے پولیس اہلکاروں کے لیے 5000 روپے کا اعلان بھی کیا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی ہو اور اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو یہ پیغام جائے کہ پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں تو اس دوران ان کے ساتھ تعاون اور معاونت کرنی چاہیے نہ کہ ان کی ہتک عزت کی جائے