پاکستان کے پاس100سالوں تک تیل نکالنے کا ذخیرہ،قوم کو خوشخبری سنا دی گئی


معروف صحافی صابر شاکر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جو میڈیا سے بات چیت کی ہے اس سے یہ لگ رہا ہے کہ پاکستان کو آئندہ سو سالوں کے لئے تیل کے ذخائر کے حوالے کام ہو رہا ہے جہاں سےتیل اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہونے کا بڑا امکان ہے۔ دو تین ہفتوں میں اس حوالے سے قوم کو خوش خبری سُنائی جائے گی۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ ممکنہ ذخائر ایشیا کے سب سے بڑے آئل کے ذخائر ہوں گے۔

اگر یہ خبر صحیح ثابت ہوگئی تو یقین پاکستانی عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔ یہ ممکنہ ذخائرپاکستانی عوام کے لیے سو سال تک کے لیے کافی ہوں گے۔ صابر شاکر نے مزید بتایا کہ جب صحافیوں نے وزیر اعظم سے پُوچھا کہ کیانواز شریف کے معاملہ میں کوئی نرمی کی جائے گی تو وزیر اعظم نے جواب دیا کہ اس کا کوئی امکان نہیں کیونکہ قوانین تبدیل نہیں کیے جا سکتے۔