متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کے بہادر کے چرچے حکومت کی طرف سے نمایاں اعزازی سرٹیفیکیٹ اور انعام متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے اندر پاکستانی بھاری تعداد کے اندر موجود ہے جو ہا بر محنت مشقت کرنے کے بعد پاکستان زرمبادلہ بھیجتے ہیں اور اسی کی وجہ سے پاکستان آج قائم ہے انہی لوگوں میں ایسے جوان بھی ہے کہ جو وہاں پر موجود قانون کا احترام کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہیں
اور ہر جگہ پیش پیش رہتے ہیںایک پاکستانی نوجوان جن کا نام مظفر حسین نظر ہے اس نے ایک مطلوب ڈاکو کو دیکھ کر نہ صرف اس کو پکڑ لیا بلکہ اس کی ڈکیتی کو بھی ناکام بنا کر اس کے فرار کی کوشش کو ناکام بنایا اس دوران اس نے پولیس کو بھی اطلاع کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکو کو گرفتارکرلیا اور مظفر حسین نظر کو شاندار ایوارڈ سے نوازا متحدہ عرب امارات کی پولیس پولیس کے ڈپٹی جنرل کمانڈر بریگیڈیئر عبداللہ مُبارک بِن عامر نے اپنے دفتر میں مظفر حُسین کو بہادری کے اعزاز سے نواز دیا۔ جبکہ دوسری طرف سوشل میڈیا پر اس جوان کو بہت زیادہ سراہا جارہا ہے اور جس طرح اس نے قانون کی مدد کی اور بروقت کارروائی کرکے بڑے حادثے سے متحدہ عرب امارات کو بچایا اس پر اس کو بہت زیادہ تحسین کی جا رہی ہے اور اس کے کارنامے کو سراہا جا رہا ہے