وزیراعظم کا 200ارب روپے کی یوتھ قرضہ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ


میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ مہینے نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک کا افتتاح کریں گے تفصیلات کے مطابق ملک کے نوجوانوں کے لیے روزگار تعلیم اور صحت فراہم کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے ایک انقلابی اقدام اٹھایا جارہا ہے جس میں دو سو ارب روپے سے زائد کے قرضے فراہم کیے جائیں گے یہ قرضے مختلف سیکٹرز میں تقسیم کیے جائیں گے جس کا مقصد نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اور ان کو روزگار دینا ہے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے 200 ارب کی ادھار اسکیم کا اعلان بھی کریں گے۔ یوتھ قرضہ اسکیم کے تحت نوجوانوں کو ایک لاکھ سے اڑھائی کروڑ تک دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں وزیر اعظم عمران خان کے یوتھ پروگرام کے تحت ہنر مند افرادی قوت اورکاروباری افراد کے درمیان رابطے کیلئے نیشنل جاب پورٹل اور ایک موبائل ایپلی کیشن کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھاوزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اس کے ذریعے نوجوانوں کو بر راست رابطے میں رکھا جاسکے گا اور ان کو معلوم ہو سکے گا کہ کہاں پر اس وقت روزگار کے مواقع میسر ہے اور کس طرح سے وہ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں