پاکستان میں پہلی بار سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کے اضافے سے 1318 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں اور فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اس اضافے کے بعد کراچی لاہور حیدرآباد راولپنڈی پشاور اور دیگر شہروں میں سونے کی مارکیٹ اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

جس کے بعد فی تولہ قیمت ستر ہزار پانچ سو روپیہ ہو چکی ہے اور یہ تاریخ کی سب سے بلند ترین سطح ہے کہا جا رہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت ڈالر کی قیمت جس طرح سے بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے اسی وجہ سے پاکستان میں سونے کے بھاؤ میں بھی اضافہ نمایاں طور پر دیکھنے کو مل رہا ہے