نشے کی نئی اور خوفناک قسم


لاہور میں فروخت ہونے والی ایک کینڈی کے بارے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس میں نشہ ہوتا ہے اور اس کے استعمال کی وجہ سے ہیپاٹائٹس بی اور سی ہوسکتا ہے تفصیلات کے مطابق یہ خبر سامنے آئی ہے کہ لاہور میں ایک کوئیک کینڈی کے نام سے ایک ٹافی بیچی جارہی ہے کہ جس کا ذائقہ بے حد لذیذ ہوتا ہے اور اس کی قیمت پانچ روپے سے لیکر دس روپے تک ہے اس کو بچے بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اور خاص کر وہ بچے جو اسکول اور کالج جاتے ہیں لیکن ماہرین کے مطابق اس کے اندر نشہ ہوتا ہے اور اس کا استعمال کرنے والا نشے کا عادی ہو سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ ان کا کہنا تھا کہ اس کے اندر ایسا کیمیکل ملایا جاتا ہے کہ جس کی وجہ سے انسان کی جگر متاثر ہوسکتا ہے اور ہیپاٹائٹس بی اور سی جیسی خطرناک بیماری لاحق ہو سکتی ہے دوسرے ممالک میں اس کینڈی پر بہت پہلے پابندی لگائی جا چکی ہے لیکن پاکستان میں ابھی تک یہ بیچی جا رہی ہے اور جب تک کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوت

تب تک حکومت کو ہوش نہیں آئے گا اس کینڈی کو کھا کر وقتی طور پر بچے ہشاش بشاش محسوس کرتے ہیں لیکن آہستہ آہستہ وہ اسے کھانے کے عادی ہو جاتے ہیں ۔ اسے کھانے والے بچے رفتہ رفتہ چڑچڑے اور سست ہونے لگتے ہیں اور جلد تھک جاتے ہیں انکا دھیان پڑھائی کی جانب کم جاتا ہے اور وہ کھیلنے میں مصروف رہنا پسند کرتے ہیں اور بار بار انہیں اس کینڈی کی طلب ہوتی ہے جو کہ والدین انہیں لے دیتے ہیں کیونکہ بظاہر یہ کینڈی بے ضرر لگتی ہے لیکن اس کینڈی کے بہت زیادہ نقصانات ہیں اور بچے اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔