23 مارچ کے موقع پر ترکی کی جانب سے پاکستان کیلئے بڑا سرپرائز


23 مارچ کے موقع پر ترکی نے پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کر دیا اور مشہورعطاکالے ٹاور پر ” جیوے جیوے پاکستان” لکھ ڈالا ملک بھر میں قرار دادِپاکستان کیے جانے کے 79 سال پورے ہونے پر یومِ پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔تاہم اس دن پر پاکستان کے دوست ممالک بھی پیش پیش ہیں۔ یوم پاکستان کے موقعے پر پاکستان کے بہت ہی قریبی دوست ترکی نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کر دیا اور اپنے مشہور ٹاور عطا کالے ٹاور پر پاکستان کا پرچم لگا دیا اس کے ساتھ ساتھ مختلف جگہوں پر بھی پاکستان پرچم کو لہرایا گیا اور ان کے لوگوں کی طرف سے بھی اظہار یکجہتی کیا گیا

اس حوالے سےسوشل شئیر ہو نے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دار الحکومت انقرہ میں واقع مشہور بلند عمارت پر سبز ہلالی پرچم بنا ہوا ہے۔جب کہ “جیوے جیوے پاکستان کا نعرہ بھی درج کیا گیا ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ میں شامل ترکی پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ می ترکیکے ایف 16 لڑاکا طیاروں کے ساتھ چین کے جے 10 طیارے بھی شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ سعودی عرب آزربائیجان کے فوجی دستے بھی شریک تھے۔ یوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لینے والے ترک فضائی کے دستے کے سربراہ نےپاکستان کو اور پاکستان کے رہنے والوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی