مہاتیر محمد نے پاکستان کو خبردار کردیا


گزشتہ دنوں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان تشریف لائے انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور دوطرفہ مشترکہ مفادات پر بات چیت کی اس کے ساتھ انہوں نے پاکستان کے ساتھ کئی معاہدوں پر دستخط بھی کیے اس کے ساتھ انہوں نے پاکستان میں ملیشیا میں بننے والے کار انڈسٹری کو پاکستان منتقل کرنے کی حامی بھری اور کہا کہ ہم بہت جلد ملیشیا کی ایک انتہائی جدید کار پروڈکشن یونٹ کو پاکستان منتقل کریں گے تا کہ پاکستان کے اندر مزید سرمایہ کاری کی جا سکے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہو سکے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو جس طرح آپ لوگوں نے سنبھالا ہے وہ انتہائی مثبت قدم ہے لیکن میری رائے ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جایا جائے بلکہ اس کے متبادل کو تلاش کیا جائے پاکستان سرکاری محکموں کے اخراجات کو کم کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ جو سرکاری ملازمین ہیں ان کی باقاعدہ ٹریننگ کی جائے اور ان کو ڈسپلن میں لایا جائے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ایک ایسا ادارہ ہے

کہ جو کسی بھی ملک کو قرضہ دینے کے بعد اس کے اندرونی معاملات کے اندر مداخلت کرتا ہے جس کی وجہ سے ملک ترقی کرنے کے بجائے مزید طنزو کی طرف چلا جاتا ہے انہوں نے 23 مارچ کو ہونے والی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی انہوں نے فوجی پریڈ کی سلامی قبول کی اور ان کو پاکستان کا پرچم بھی پیش کیا گیا اس کے ساتھ انہوں نے پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل میں انتہائی دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ ہمیں بھی ایسے ہی مسائل درکار ہے اور اس حوالے سے بہت جلد پاکستان کے ساتھ معاہدہ کریں گے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے جے ایف سیونٹین تھنڈر کے حوالے سے بھی اپنی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان سے ہم بات چیت کر رہے ہیں کہ یہ طیارے ہمیشہ کے لئے بھی خرید سکے یاد رہے اس سے پہلے بھی پاکستانی طیاروں کے بارے میں ملائیشیا نے خریدنے اور اپنی دلچسپی کا اظہار کیا تھ انہوں نے کہا کہ میری جماعت نے 22 سال قبلکرپشن کے خلاف مہم کا آغاز کیا ہم سمجھتے ہیں کہ کوئی بھی ملک غریب نہیں ہوتا جب تک اس کے اندر کرپشن نہ پیدا ہو جائے جب کرپشن پیدا ہو جاتا ہے تو اس کے بعد ملک خود بخود غریب ہونا شروع ہو جاتا ہے اس کی وجہ سے ادارے تباہ ہو جاتے ہیں اور انسانی وسائل کے لئے جو رقم خرچ کرنی ہوتی ہے وہ کرپشن کی نذر ہوجاتی ہے ڈاکٹر مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان میں ایک اعزاز رکھتا ہے اس کے ساتھ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے یہاں پر آکر ہماری جس طرح کی حوصلہ افزائی کی اس سے ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے اور ہم آپ کے اقدامات کو سراہتے ہیں مہاتیر محمد کے قائدانہ کردار کے بارے میں پوری دنیا معترف ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ آپ کے ایکسپیرینس سے اور آپ کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے حاصل کریں اور پاکستان کو کرپشن سے پاک کریں