عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی


پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کے ھو زیر اعظم سے فون پر بات کی اور انہوں نے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے ساتھ جو ہمدردی کی اس کو بہت سراہا اور کہا کہ آپ لوگوں نے جس طرح مسلمانوں کو سہارا دیا ہوا ہے وہ قابل تحسین ہے میری خواہش ہے کہ آپ پاکستان کا دورہ کریں تاکہ ہم دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کر سکیں انہوں نے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ان اقدامات پر ہر پاکستانی خوش ہے اور آپ کو سراہا ہے ٹیلیفونک رابطے میں جسنیڈا آرڈر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ حکومت مسلم کمیونٹی کو آزادی تحفظ کا یقین دلاتی ہے

۔واضح رہے گذشتہ ہفتے ایک سفید فام دہشت گردی مسلمانوں کی دو مساجد کے اند گھس کر 50 نمازیوں کو شہید کردیاجب کہ اس حملے میں درجنوں مسلمان شدید زخمی بھی ہوئے حملہ ہو جانے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اٹھانا شروع کردیا اور کوشش کی کہ جلد از جلد ان تخمیوں کو طبی امداد دی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے جس طرح مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور جس طرح ان کی ہے حوصلہ دیا اور ان کو سہارا دیا وہ اپنی مثال آپ ہے اس کی وجہ سے نہ صرف نیوزی لینڈ کے لوگوں کی کشادہ دلی اور انسانیت کو سراہا جارہا ہے بلکہ دیگر ممالک کے اندر بھی یہ کہا جا رہا ہے کہ اگر کسی اور جگہ پر واقعہ پیش آئے تو ایسے ہی کرنا چاہئے جیسے کہ انہیں لینڈ کے لوگوں نے اور ان کے وزیراعظم نے کیا