ایک کے والد 300 ارب کھا گئے اور دوسرے کے والد 500 ارب!!


پاکستان تحریک انصاف کے رکن اور پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور بلاول زرداری اس وقت ابو بچاو کے محبت نکلے ہوئے ہیں ایک کے والد نے 500ارب اور جبکہ دوسرے کے والد نے 300 ارب سے زائد پاکستانی عوام کو ٹیکہ لگایا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اب ان کو کسی نہ کسی طرح سے بچایا جائے اس کے لیے وہ ہر طرح کے اقدامات کر رہے ہیں گزشتہ دنوں فواد چوہدری میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی ایک کے والد 300ارب کھا گئے اور دوسرے کے والد 500ارب کھا گئے، دونوں ہونہار بچے ہیں،دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ابوؤں کے پیسے ان کی رہائی پر لگانے ہیں، اس کیلئے دونوں مہم چلا رہے ہیں، پہلے تو میں بلاول کو مباکباد دوں گا، کہ کل کے ان کے بیانات انڈین میڈیا کی ہیڈلائنز تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر کالعدم تنظیمیں ہے یا نہیں یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے بھارت کو ہم کیوں اجازت دی کہ وہ پاکستان آئے اور یہاں پر آپریشن کریں ایک آیت اور اس کا جو ہم نے حشر کردیا ہے وہ بھارت ہمیشہ یاد رکھے گا

ان کا کہنا تھا کہ دراصل بلاول اس وقت بھارت کی زبان بول رہے ہیں اور جو کچھ وہ کہہ رہے ہیں اس کا نقصان نہ صرف ان کو ہوگا بلکہ پاکستان کو بھی ہوگا آپ کے ابو کو نیب نے بلا لیا توآپ پاکستان کےے دشمن بن گئے ہیں۔آپ مہربانی کریں ، آپ سے سوال گندم اور جواب چنا ہے، آپ سے پوچھ رہے ہیں کہ پانچ ہزار روپیہ آپ کے جعلی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوا ہے یا نہیں، توآپ کہہ رہے ہیں کہ انڈین جہازوں سے بچانے کیلئے کالعدم تنظیموں کیخلاف ایکشن نہیں لیا کل جو حرکت کی گئی اور چار پانچ سو افراد کے ساتھ مل کر حملہ کیا گیا اور پولیس کو مارا پیٹا گیا یہ تو ہماری پولیس داد کے مستحق ہیں جو انہوں نے جوابی کاروائی نہیں کی