بھارتی سیاستدانوں پر اس وقت جنگی جنون سوار ہے اور ووٹ حاصل کرنے کے لیے طرح طرح کے دعوے کیے جا رہے ہیں بھارتی پارٹی کے رہنما نریندر مودی نے تو باقاعدہ پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑ دیں تا کہ اس کو کسی نہ کسی طرح سے ووٹ ملے اور وہ الیکشن جیت جائے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان کی پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی مضحکہ خیز شروع کر دیے ہیں انہوں نے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے بارے میں کچھ ایسے دعوے کر دی ہیں کہ جس کے بعد پوری دنیا میں ان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے اندریش کمار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگ کہتے ہیں کہ1945سے پہلےپاکستان کا وجود نہیں تھا، اب آپ لک کے رکھ لیں
کہ چھ سات سال کے بعد آپ لاہور کراچی سیالکوٹ یا راولپنڈی میں گھر خرید رہے ہوں گے اور کاروبارکر رہے ہوں گے‘ انہوں نے کہا کہ ایسا اس لیے ہو گا کیونک پاکستان بھارت میں واپس شامل ہو جائے گا۔ اندریش کمار راشٹریہ سویام سیوخ سنگ نامی شدت پسند تنظیم کے راہنما ہیںانہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان بہت جلد ختم ہوجائے گا اور بھارت پاکستان پر قبضہ کر لے گا اور اس کے بعد تمام مسلمان ہمارے محکوم ہو گے