ترجمان پاک فوج نے زبردست اعلان کر دیا


پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے م میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ان شاء اللہ پاکستان سپر لیگ کے میچز پاکستان کے اندر ہی ہوں گے اور اس کی میزبانیونس خان سٹیڈیم میران شاہ، شاہدافرید اسٹیڈیم خیبر پختونخوا مظفرآباد اور ملک کے دیگر علاقوں میں ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ فائنل یہاں کراچی کے اندر کھیلا جا رہا ہے اور لاہور سے منتقل کر دیا گیا ہے اس کے ساتھ ہماری یہ بھی کوشش ہوگی کہ دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو پاکستان مدعو کیا جائے اور ان کو پاکستان میں کھیلنے پر راضی کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک امن کا پیغام ہے

کہ جس طرح ہمارے ملک میں دہشت گردی ہوئی اور جس طرح کی کرکٹ ٹیم کو نشانہ بنایا گیا اس کے بعد جس طرح پاکستان نے امن کی طرف قدم بڑھایا ہے اور ان عناصر کو ختم کرنے کے لیے ہر طرح کے اقدامات کی ہے تو اس کا اقرار دنیا بھی کر رہی ہے اور پاکستان کی قربانی کو تسلیم کیا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ اگلا پی ایس ایل پورا کا پورا پاکستان کے اندر ہوگا اور پاکستانیوں کو تفریح فراہم کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ ہماری پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوشش ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان کے اندر واپس آجائے وہ اسی حالت میں ممکن ہے کہ جب پاکستان کے اندر حالات معمول پر ہو