صحت بگڑنے پر سابق صدر پرویز مشرف ہسپتال منتقل


جنرل پرویز مشرف ایک ایسا نام جو ایک وقت میں خوف کی علامت ہوا کرتا تھا ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ پرویز مشرف کے مداحوں کی تعداد ہے ہی نہیں البتہ یوں کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ پرویز مشرف کے ناقدین کی تعداد خاصی زیاہ ہے اور پرویز مشرف کی حالت دن با دن بگڑتی جا رہی ہے جس کی بنا پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ان کے اہل خانہ نے دعائوں کی اپیل کی ہے

مشرف پر 2007میں ایمرجنسی لگانے کے اور آئین توڑنے کے حوالے سے آرٹکل 6 کے تحت غداری کے مقدمات درج ہیں۔ مشرف پر غداری کا مقدمہ نواز شریف کے 2013 میں الیکشن جیت کر اقتدار میں آنے کے ایک ماہ بعد درج ہوے تھے لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر یہ مقدمات چلائے نہ جا سکے اس کے بعد مشرف اپنی بیماری کے علاج کے لیے حکومت سے اجازت لے کر پاکستان سے باہر چلے گئے، پہلے بھی خبر آئی تھی کہ وہ دن بدن مزید بیمار ہو رہے ہیں۔

جبکہ ان کے گھر والے ان کی خیریت کے لیے دعائیں مانگ رہے ہیں یاد رہے ان کے دور میں مجاہدین کو پکڑ کر امریکہ حوالے کیا گیا اور خود انہوں نے اپنی کتاب میں اقرار کیا کہ میں نے اس کے بدلے میں پیسے لیے عافیہ صدیقی کو بھی جنرل پرویز مشرف نے امریکہ کے حوالے کیا تھا اور اس کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں جن میں بچے بھی شامل ہیں ان کو بھی حوالے کیا گیا ان پر اس وقت پاکستان میں غداری کے مقدمات ہیں انہوں نے 2003 کے بعد آئین کو معطل کرنے ایمرجنسی لگانے  کا الزام ہے اور اس وقت ان پر کیس چل رہے ہیں