انتقال کی خبر کی حقیقت سامنے آگئی


سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت تیزی کے ساتھ گردش کر رہی ہے اور وائرل ہوتی جا رہی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ الطاف حسین جو متحدہ ایم کے ایم کے بانی تھے اور لندن میں مقیم تھے ان کا انتقال ہوچکا ہے اگرچہ ابھی تک ان خبروں کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم ان پوسٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات 01:36 پر الطاف حسین وینٹی لیٹر پہ تھے جہاں ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے .واضح رہے اس سے پہلے بھی الطاف حسین کے انتقال کی خبریں پھیلتی رہی ہے

اور اس کے ساتھ دوسرے معروف شخصیات کی خبر بھی اس طرح پھیلتی رہی ہے جیسے ڈاکٹر عبدالقدیر اور دیگر حضرات لیکن 2016 میں بھی الطاف حسین کی موت کے بارے میں اس طرح کی باتیں کی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود ویڈیو بنائی اور کہا کہ میں زندہ ہوں اور ابھی مرا نہیں ہوں اس لیے موجودہ خبروں کے بارے میں کچھ کہنا ممکن نہیں ہے کیونکہ ابھی تک اس کی کسی بھی سرکاری ذرائع سے یہ معتبر ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی