بلاول کو جیل نظر آ رہی ہے آصف علی زرداری کا مستقبل بھی جیل میں ہوگا 700 ارب سے زائد روپیہ لوٹا گیا ہے اور 26 سے زائد ریفرنس بن چکے ہیں جن پر بہت جلدی فیصلہ آ جائے گا اور اس کے بعد ان دونوں کو جیل منتقل کر دیا جائے گا اس وجہ سے یہ بہت زیادہ شور مچا رہے ہیں معروف صحافی چودھری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ بلاول نے گزشتہ دنوں ایک گھنٹے سے زائد پریس کانفرنس کی اس کی ایک خاص وجہ تھی اس کی وجہ یہ تھی کہ اس وقت ان کے خلاف 26 سے زائد ریفرنس دائر ہو چکے ہیں جس میں یہ کہا گیا ہے کہ بلاول کے والد آصف علی زرداری نے بہت زیادہ کرپشن کی ہے اور منی لانڈرنگ اور دیگر ذرائع سے 700 ارب سے زائد کے اثاثے بیرون ملک منتقل کر دیے ہیں اور ان کے خلاف شکنجا کس رہی ہے اور بہت جلد ان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے گا اس وجہ سے وہ شور مچا رہے ہیں یاد رہے بلاول زرداری نے اپنے پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر حکومت کو یہ دھمکی دی
کہ اگر حکومت نے کسی قسم کی زیادتی کرنے کی کوشش کی یا پھر ہمارے پارٹی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی تو پھر ہم ملک بھر کے اندر نہ صرف احتجاج کریں گے بلکہ جیل بھی بھریں گے اپوزیشن کے خلاف بولنے والے وزیراعظم مودی اور کالعدم تنظیموں کے خلاف ایک لفظ نہیں بولتے جب کہ کالعدم تنظیموں کے ہمدردر وفاقی کابینہ میں موجود ہیں۔ جعلی اکاؤنٹس جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی کو شامل کرکے اسے سیاست زدہ کردیا گیا ۔ پتا نہیں ہر بار انہیں کیوںشوق ہے کہ راولپنڈی میں ٹرائل ہو۔ مقدمہسندھ اور بینک اکانٹ سندھ کے ہے لیکن کیس پنڈی شفٹ کیا جا رہا ہے، راولپنڈی میں ایسا کیا ہی 6 ماہ سے ہماری کردار کشی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاست ہی کرنی ہے تو پھر دفاعی اداروں کو سیکیورٹی اداروں کو بیچ میں لانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ خالص سیاست سے ہٹ کر ادارے ہیں ان کو سیاست زدہ نہ کیا جائے بلکہ سیاست کی جائے ان کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے پاکستان کی عوام اور افواج کے درمیان فاصلے بڑھتے ہیں اور عدالت جس کام کے لئے بنائے گئے ہیں وہ کام کرتے نہیں ہیں ہر پاکستانی کے لئے الگ قانون ہے