ترجمان پاک فوج کا خصوصی پیغام


پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے عوامی رابطہ کے ذرائع استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری پاکستان کے شائقین کرکٹ سے درخواست ہے کہ وہ فوجی فوج یا ٹوپیاں پہن کر پاکستان فائنل میں شرکت نہ کریں بلکہ ہمارا اور آپ کا رشتہ اس سے زیادہ مضبوط ہے بھارت نے کرکٹ میں سیاست کی اور فوجی ٹوپیاں پہن کر آئے لیکن ان کو جس طرح کی شرمناک شکست کا سامنا ہوا وہ ایک الگ کہانی ہے لیکن میری درخواست ہے کہ کوئی بھی شخص پاکستان فوج کی ٹوپی پہن کر اسٹیڈیم میں نہ آئے کیونکہ ہمارا رشتہ اس سے بہت زیادہ ہٹ کر اور مضبوط ہےیاد رہے بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنی افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فوجی ٹوپیاں پہنی لیکن دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی کہ جب ایک پاکستانی نژاد کھلاڑی عثمان نے ان کے خلاف سنچری بنائی پھر اگلے میچ میں بھی سنچری بنائی

اور یوں میچ جیتنے میں بنیادی کردار ادا کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ ٹیم پر ایسی ٹرولنگ ہوئی کہ وہ یاد رکھیں گےجرنل آصف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو بھی سیاست کے لئے استعمال کیا لیکن ہم کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھیں گے کیونکہ ہمارا اور آپ کا رشتہ بہت مضبوط ہے اور اس کے لیے کرکٹ جیسے کھیل کا سہارا لینے کی کوئی ضرورت نہیں بھارت کو ہم جواب دیں گے اور بھرپور جواب دیں گے بس آپ لوگوں کا ساتھ چاہیےکرکٹ کے شائقین نے منصوبہ بنایا تھا کہ وہ بھارت کو جواب دینے کے لئے پاکستان فوج کی وردی اور ٹوپیاں پہن کر شرکت کریں گے تاکہ ان کو معلوم ہو سکے کہ ہم اپنی افواج سے کتنی محبت کرتے ہیں لیکن پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے درخواست کی گئی کہ ایسی کوئی حرکت نہ کی جائے