حکومت کا انتہائی قابل تعریف فیصلہ


مسٹر چپس ایک بہترین اور جاناں بنا ناول تھا کہ جو کہ پنجاب ٹیکسٹ بک میں پچپن سال سے موجود تھا اور اس کے ساتھ ساتھ ہر پرچے میں کم سے کم بیس نومبر سے آتے تھے جب کہ طلباء کو اکثر شکایت ہوتی تھی کہ یہ ناول انتہائی مشکل ہے اور اس کی وجہ سے ان کو پرچہ حل کرنے میں بہت زیادہ دشواری کا سامنا ہوتا ہے لیکن موجودہ حکومت نے ایک احسن قدم اٹھاتے ہوئے مسٹر چپس کا ناول ختم کر دیا اور اس کے بعد اس کی جگہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر مشتمل ایک بہترین مضمون شامل کیا ہے اس فیصلے کا ملک بھر کے اندر بہت زیادہ چرچا ہے اور طلباء کی طرف سے خاص کر اس کی بہت زیادہ تعریف ہو رہی ہے یہ شہراآفاق ناول جان ہلٹن نے1934 میں لکھا تھا جس کا مرکزی کردار ایک سکول کا استاد ہوتا ہے اور یہ ناول جنگِ عظیم دوئم کے دور کی منظر کشی کرتا ہے۔ 55سال تک مسلسل اس ناول کو پڑھائے جانے کے بعد اب فیصلہ کیا گیا ہے انگریزی نصاب میں حضرت محمد صلی علیہ والہ وسلم کی زندگی کے بارے میں مضامین شامل کیے جائیں گے۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ عبدالرووٴف کے لکھے ہوئے سیرتِ نبوی ﷺ کے مضامین میں سے انتخاب کر کے مضامین نصاب میں شامل کرے گا پی سی ٹی بی کے بورڈ کے اگلے اجلاس میں ناول کو ختم کرنے کے لیے ورکنگ پیپر رکھا گیا ہے جس کے بعد بورڈ آف گورنرز کے فیصلے کے مطابق اس کو نصاب سے نکال دیا جائے گا اور اس کی جگہ پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں مبارکہ کے احوال پر مشتمل مضامین شامل کیے جائیں گے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف طلباء کو سہولت ہوگی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی مبارک کی احوال جاننے اور سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کا موقع بھی ملے گا