وزیر خارجہ نے جو اثاثہ جات ظاہر کیے ہیں وہ حقیقت سے انتہائی کم ہے بہت جلد ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفاقی ادارے ایف بی آر کے نشانے پر اس حوالے سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی آمدن اور اثاثہ جات کے حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ظاہر کروائیں، اس کے مطابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے 20 لاکھ 68 ہزار آمدن اور 24 کروڑ 70 لاکھ 66 ہزار 876 کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خارجہ الیکشن کمیشن فارم میںمیں بھی جو آمدن اور اثاثے ظاہر کیے ، حقیقت میں وزیر خارجہ اس سے کہیں زیادہ مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق ایک رپورٹ مکمل دستاویزات اور ثبوتوں کے ساتھ وزیر خزانہ کو حوالے کیا جائے گا
اور اس کے بعد ان کی طرف سے جو حکم جاری ہوگا اسی کے مطابق عمل کیا جائے گا اس کے بعد ایک نوٹس جاری ہوگا اور اس نوٹس کے تیس دن کے اندر اندر وزیر خارجہ کمشنر کے پاس جا کر اس کے بارے میں صفائی دے سکیں گے اور اگر اس دنوں میں انہوں نے کوئی کاروائی نہ کی تو پھر ان کے خلاف ایف بی آر قانون کے مطابق کارروائی کرے گی دوسری جانب شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جائیداد بنانا ہمارا شیوہ نہیں ہے۔ ہمیں لندن میں فلیٹس نہیں اور لندن کا پاسپورٹس نہیں چاہئیں