موسم گرما کی آمد۔۔۔’ پاکستان بجلی ہم سے لے‘


پاکستان کے دوست ملک ترکمانستان نے پاکستان کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی دینے کی آفر کی اس وقت پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان گیس پائپ لائن کا منصوبہ زیر تکمیل ہے جس کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے حال ہی میں معاہدہ ہوا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ترکمانستان کے وزیرخارجہ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچپسی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ترکمانستان کے وزیرخارجہ نےپاکستانکو 1 ہزار میگاواٹ بجلیدینے کی آفر بھی کی۔ ترکمانستان کی پیشکش کا صدرمملکت نے خیرمقدم کیا ہے۔ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل پراتفاق بھی قائم ہوگیا ہے۔ پاکستان کے صدر مملکت عارف علوی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کا تعلق مزید مضبوط کیا جائے

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کاعالمی فورم او آئی سی، یواین اورای سی او پرقریبی تعاون رہتا ہے اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان توانائی کے منصوبوں پر غور کیا گیا بات چیت ہوئی اور آئندہ کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا یاد رہے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان اس وقت گیس پائپ لائن کا معاہدہ چل رہا ہے اور اس پر کم بھی ہو رہا ہے اور یہ منصوبہ بہت جلد تکمیل تک پہنچ جائے گا جس کے بعد پاکستان کو ترکمانستان کے راستے سے سستی گیس ملے گی جس سے ملک کے اندر توانائی کے شعبوں میں بہتری آئیگی اور گیس کی قلت ختم ہو جائے گی