جے ایف17تھنڈر بلاک3طیاروں کی تیاری آخری مراحل میں


پاکستان میں بننے والے طیارے جے ایف سیونٹین تھنڈر کا تیسرا ورژن تیاری کے آخری مراحل میں ہے پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ اس دفعہ اس کو اتنا بہترین طریقے سے اپ گریڈ کردیا گیا ہے کہ یہ طیارہ امریکہ کے ایف16 ایف 15،ایف 18 روس کے سخوئی 27 اور فرانس میراج کے 2000 جیسے مشہور لڑاکوں کو بھی پیچھے چھوڑ دے گااس جدید ترین سسٹم کو بہت جلد جنگی طیارے میں نصب کر دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کا اپنی فضائی حدود کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ایک اور قدم سامنے آیا ہے۔ یاد رہی یہ طیارہ پاکستان اور چائنہ کے اشتراک سے بن رہا ہے اور اس وقت چین نے پاکستان کو جدید ترین ٹیکنالوجی ہے جو کہ اس طیارے میں نصب کی جائے گی جس کے بعد یہ طیارہ دنیا کے خطرناک ترین جنگی لڑاکا طیاروں میں شمار کیا جائے گا

اس سے پاکستان فضائیہ کا دفاع انتہائی مضبوط ہو جائے گا اور اس طیارے کے ذریعے ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کو لے کر جانے اور فائر کرنے کی صلاحیت حاصل ہوجائے گی یاد رہے اس سے پہلے بھی یہ طیارہ ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی طیاروں کے استعمال کے قابل تھا اور یہ طیارہ ہر قسم کے موسم میں قابل استعمال تھاجے ایف 17 تھنڈر کے جدید ترین ورژن بلاک تھری چوتھی نسل کے لڑاکا طیاروں سے بھی زیادہ جدید ہے اور یہ اپنی صلاحیتوں میں امریکی ایف 16 ایف 15 اور ایف 18 رشیا کےسخوئی 27 اور فرانس کے میراج کے 2000 جیسے مشہور لڑاکوں کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔جے ایف 17 بلاک تھری کا انجن زیادہ طاقتور ہوگا جس کی بدولت یہ آواز کے مقابلے میں دوگنی سے بھی زیادہ رفتار میں پرواز کر سکے گا۔ بھارتی طیارے کو مار گرانے کے بعد اس کی کارکردگی بالکل واضح ہو چکی ہے اور اس کو جنگ کی حالت میں ٹیسٹ کر لیا گیا ہے جس کے بعد اس کے مارکیٹ شیئر میں بھی بہت زیادہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور مختلف ممالک نے بھی پاکستان سے اس طیارے کے خریدنے کے لیے مذاکرات شروع کیے ہوئے ہیں