پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ کس کو بنایا جائے؟


پنجاب کے محاذ پر بڑی سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کی توقع نیا وزیر اعلی کون ہو گا عثمان بزدار کو کیا ان کی سر سے اتارا جارہا ہے کیا عمران خان سے ناراض ہے یا پھر ان کی کارکردگی سے مایوس ہوچکے ہیں
پاکستان کے معروف سینئر تجزیہ نگار عارف نظامی نے ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اس وقت سیاسی طور پر بڑی بے چینی پائی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ عثمان بزدار کو بہت جلد ان کی سیٹ سے اتار دیا جائے گا اور ان کی جگہ میاں اسلم اقبال کو پاکستان کے صوبے پنجاب کا وزیر اعلی بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ قاف لیگ اس وقت عثمان بزدار کے ساتھ کھڑی ہے اور مکمل سپورٹ کر رہی ہے جبکہ پنجاب میں موجود پی ٹی آئی کے سینئر ارکان اس وقت عثمان بزدار کی کارکردگی سے بالکل بھی مطمئن نہیں ہیں ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عثمان بزدار نے کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا کہ جس کی بنا پر ہم اگلے الیکشن کی تیاری کر سکے یہاں لوگوں کے پاس کچھ دکھانے کے لئے جا سکے ان کا کہنا تھا کہ اس سینئر اراکین نے وزیراعظم عمران خان سے یہ درخواست کی ہے کہ عثمان بزدار کی مدد کے لئے کسی شخص کو لایا جائے یا پھر عثمان بزدار کون کی سیٹ سے اتار کر ایک اور تجربہ کار شخص میاں اسلم اقبال کو پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیر اعلی کے طور پر نامزد کردیا جائے


ان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو عمران خان پسند اس لیے کرتے ہیں کہ وہ سادگی پسند ہے لیکن انکی سادگی کیا ہے وہ سب جانتے ہیں لیکن صرف سادہ ہونا ہی کافی نہیں ہوتا بلکہ انسان کو کام کرنا پڑتا ہے تب جا کے اس کا ایک مقام بنتا ہے اور یہی شکایت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر اراکین کو بھی ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان قاف لیگ وزیراعلی عثمان بزدار کی پشت پر کھڑی ہے اور انہوں نے واضح بات کی ہے کہ اگر عثمان بزدار کو وزیر اعلی کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تو پھر قاف لیگ حکومت کا ساتھ چھوڑ دے گی اس وقت پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے