لاہور ائیر پورٹ برائے فروخت


سیکریٹری نجکاری نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کے بڑے اداروں کو بیچ رہا ہے اور اس کی ابتداء لاہورایئرپورٹ سے ہوگی تفصیلات کے مطابق قومی اخبار کے ایک رپورٹر نے یہ خبر دی ہے کہ پاکستان کے سیکریٹری نجکاری نے اخبار کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پانچ سالوں میں ملک کے بڑے اداروں کو جن کی تعداد 40 سے زائد بنتی ہے ان کو بیچنے کی مکمل تیاری کر چکی ہے اور ابتدا پاکستان کے بڑے ایئرپورٹ جیسے لاہورایئرپورٹ سے کی جائےانہوں نے مزید کہا کہ ویمن بینک،ایس ایم ای بینک جناح کنونشن کو پہلے مرحلے میں نجی شعبے کو فروخت کیا جائے گا،سیکرٹری کے مطابق پہلے مرحلے میں مزید جن اداروں کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا ان میں ایل این جی کے دو پاور پلانٹس،حویلی نہاز شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس بھی شامل ہیں۔
نجکاری کمیشن کے سیکرٹری کے مطابق دوسرے مرحلے میں تین سے پانچ سال میں 41 اداروں کو فروخت کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سٹیل خریدنے کے لیے جپان سے چھ کمپنیز سے بات چیت چل رہی ہے

جن کا تعلق روز اورچین سے ہے دوسری طرف پاکستان اکانومی واچ کے نمائندے نے اس پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ادارے جو پاکستان کے اوپر بوجھ بنے ہوئے ہیں اور ان کی کارکردگی گرتی جارہی ہے تو بجائے اس کے کہ ان کو مسلسل حکومت پر اور 22 کروڑ عوام پر بوجھ بنایا جائے رکھے اس کی نجکاری کا فیصلہ بہترین ہے انہوں نے کہا کہ ایسے ادارے کے جو مسلسل خسارے میں جا رہے ہیں اور ان کی بہتری کی کوئی صورت نظر نہیں آ رہی حکومت کو چاہیے کہ اس کو بیچ دیا جائے تاکہ حکومت کا خسارہ کم سے کم ہو اور اگر اس میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈال دی جائے تو پھر ان اداروں کو مکمل بند کردیا جائے کیونکہ اس میں کام کرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے لیکن دوسری طرف کروڑوں لوگوں کی حق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے