اسکا باپ آئی ایس آئی کا ایجنٹ تھا، اس نے بھارتیوں پر بم گرائے ہیں


ابھیجیت کا شمار بھارت کے مشہور گلوکاروں میں ہوتا ہے گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ وہ اپنی بدن سے اور مٹی سے بہت زیادہ محبت بھی کرتے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ ایسے لوگ جو دوسرے ممالک سے خاص کر پاکستانی اداکار اور گلوکار جو بھارت میں کام کرتے ہیں ان کے خلاف پابندیاں لگائی جائے حال ہی میں انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے میڈیا کو شرم نہیں آتی وہ حقیقت کیوں نہیں بتاتے کہ ہمارے ہاں ایک ایسا پاکستانی بھی ہے جس کو ہم نے شہریت دی ہے اور وہ اور اس کا باپ آئی ایس آئی کے ایجنٹ ہیں جس نے پاکستان پر حملہ بھی کیا تفصیلات کے مطابق بھارت اور پاکستان کے کشیدگی کی وجہ سے جہاں دیگر مسائل پیدا ہوئے وہاں پر پاکستانیوں نے ایک غدار اور وطن کی مٹی سے نمک ح**** کرنے والا گلوکار عدنان سمیع کی ایسی خبر لی

کہ اس کو معافی مانگنی پڑی اور اس کو اپنے بیانات کی وضاحت کرنی پڑی پاکستانیوں نے شغل میں اس کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیا لیکن بھارتیوں نے اس کو حقیقت مانتے ہوئے واقعتن عدنان سمی کو ایجنٹ سمجھنا شروع کر دیا اور کچھ لوگوں نے اسے باقاعدہ وضاحت مانگی اور کچھ لوگوں نے حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ عدنان سمیع کو ملک سے باہر نکال دیا جائے ان لوگوں میں سے ایک ابھی جیت بھی ہے بھارت نے پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کرنے کی کوشش کی جس کو عدنان سمیع نے خوب سراہا اور کہا کہ پاکستان ہمیشہ دہشت گردوں کو سپورٹ کرتا رہا ہے اس لیے بہارت کی یہ کاروائی پاکستان کی عقل ٹھکانے لگا دی گئی لیکن معاملہ الٹ ہوا کہ جب پاکستانیوں نے عدنان سمیع کے بارے میں ایک ٹرینڈ چلا دیا کہ یہ شخص آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ یہ مشکل وقت میں پاکستان کو بھرپور سپورٹ دے رہا ہے جس کے بعد عدنان سمیع کو بھارت سے وفاداری ثابت کرنے کے لیے کی ٹویٹ کرنے پڑے اور اپنی بیان کی وضاحت بھی کرنی پڑی