پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف لاھور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کے لئے منظور کر دی گئی سٹس مامون الرشید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ پرسوں (پیر )کو مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی درخواست کیس سنا جائے گا درخواست گزار کے مطابق پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم آئین کے شق ۶۲ ، ۶۲ پر پورا نہیں اترتے کیونکہ انگلینڈ کی عدالت نے ٹیریان وائٹ کی بیٹی کو عمران خان کی بیٹی قرار دیا ہے اور
وہ اب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما خان کے کفالت میں ہے ۔ اور عمران خان ان سے ملتے بھی آرہے ہیں ۔ جب کہ الیکشن فارم میں انہوں نے اس کی کسی قسم کی وضاحت نہیں کی ۔ یہ درخواست سماعت کے لئے منظور ہو چکی ہے اور اسکی سماعت جسٹس مامون الرشید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سنے گا ۔