چین کے ساتھ سی پیک کے بعد اب پاکستان کا روس کے ساتھ راہداری منصوبہ۔۔مودی سرکار پر سکتہ طاری


پاکستان اور چینل کے درمیان ہونے والے معاہدے جو کہ اقتصادی تجارتی راہداری کو بنانے کے حوالے سے ہی اس پر کام بہت تیزی کے ساتھ جاری ہے لیکن اب پاکستان کے سابق کا دشمن اور موجودہ دوست روس کی طرف سے بھی پاکستان کے ساتھ ایک بہت بڑا معاہدہ ہو چکا ہے کہ جس کے مطابق پاکستان کے ریلوے کو ایران افغانستان روس کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا یہ اعلان گزشتہ دنوں پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کیا پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے اس کو ہم ایران ترکی افغانستان اور روس کے ساتھ ملنے جا رہے ہیں ترکی اور ایران نے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کو ترکی تک رسائی دینے کے لیے مکمل تعاون کیا جائے گاپاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے سرسید اور جناح ایکسپریس کے حوالے سے بات ہوئی ہے

،30مارچ کو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے واحد ادارہ اس وقت ہے کہ جس نے دس ہزار سے زائد نئی ملازمتیں پیدا کی ہے حالانکہ پورے ملک کے اندر مختلف اداروں سے لوگوں کو نکالا جارہا ہے اور ملازمین کو سرپلس قرار دے کر ان کو پہلے ہی فارغ کیا جا رہا ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ ہم پاکستان ریلوے میں میرٹ پر بھرتیاں کریں اور لوگوں کو بہترین سہولیات دے ان کا کہنا تھا کہ ایکسپریس کا کرایہ 7000 روپے ہوگا جب کہ سرسید 10 ہزار سے کم نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو بہترین سہولت دے رہے ہیں تو اس کے بدلے میں اگر وہ کرایہ تھوڑا سا زیادہ ادا کرے تو نقصان کی بات نہیں