تبدیلی سرکار کا ایک نیا کارنامہ جہاز اور ٹرین کا ٹکٹ ایک برابر ہے شہری پریشانتفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور اور کراچی کے درمیان نان سٹاپ چلانے کی منظوری دی ہے اس ٹرین کانام جناح ٹرین رکھا گیا ہے یہ ٹرین کراچی کینٹ سے لاہور تک آئے گی اور درمیان میں صرف دو جگہ پر سٹاپ ہوگا ٹرین کا کرایہ سات ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ بچے کا کرایہ پانچ ہزار تک ہوگا
اس ٹرین میں سوائے آرمی کے کسی کو بھی کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی جبکہ باقی ٹرین میں صحافیوں اور بزرگ افراد کو اچھی خاصی رعایت دی جاتی ہے
جب کہ اس ٹرین میں سفر کرنے کے لئے پاکستان ریلوے کے ملازمین کو بھی خصوصی اجازت لینی ہوگی اس کے ساتھ جو شخص ٹرین کے اندر ٹکٹ بنوائے گا تو وہ بھی پندرہ سو روپے زائد ہوگا اور اگر کوئی بھی شہری کہیں سے بھی اس ٹرین میں سفر کرے گا تو اسے مکمل ٹکٹہ وصول کیا جائے گا اس پر شہریوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹکٹ وصول کیا جا رہا ہے اس سے بہتر ہے کے مسافر جہاز میں سفر کرے کیونکہ جہاز کا کرایہ بھی اتنا ہی ہے اور کوئی بھی شخص اس ٹرین میں سفر ہرگز نہیں کرے گا کیونکہ جہاز میں آرام دے سفر ہوگا اور جلدی ہو گا جب کہ ٹرین میں وقت زیادہ لگے گا اور رقم اتنی ہی ادا کرنی پڑے گی اس لئے لوگ کبھی بھی اس ٹرین میں سفر کرنے کو ترجیح نہیں دیں گے