صرف فضائیہ نہیں، بلکہ بھارتی بحریہ بھی پاکستان کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں


بھارتی بحریہ کی آبدوز نے پاکستان کے پانیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کرنے کی جسارت کی جس کے بعد پاکستان کی نیوی نے جوابی کاروائی کرتے ہیں میں اس کو بھاگنے پر مجبور کیا یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا بلکہ ہمیشہ سے ہی بھارت پاکستان کے خلاف جارحیت کرتا ہوا آرہا ہے اور اکثر اس کا اپنا نقصان ہوجاتا ہے جبکہ بھارتی بحریہ تو اس کی فضائیہ سے بھی زیادہ ناکارہ ہے یہ بات آج پاکستان کے مشہور اینکر مبشر لقمان نے اپنے پروگرام میں کی مبشرلقمان کے مطابق انیس سو نوے سے لے کر 2004 تک ہر پانچ سال کے دوران بھارتی نیوی اپنا ایک وار شپ ڈبو دی رہی ہے

انہوں نے بتایا کہ 1990ء سے لے کر 2004ء تک ہر پانچ سال میں ایک وار شپ ضائع ہوا۔ 2016ء میں انڈیا کا بہت بڑا جنگی جہاز اُلٹ گیا تھا جس میں کچھ لوگ مارے گئے اور کافی سارے زخمی ہوئے۔ 2014ء میں انڈیا کی آبدوز آئی این ایس سندھو رتنہ سمندر میں ٹیسٹ کے دوران حادثے کا شکار ہوئی جس سے کئی لوگ مارے گئے ۔ اس حادثے کے بعد بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈی کی جوشی نے استعفیٰ بھی دے دیا تھا۔جبکہ 7 نیوی افسران کو اس حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا 2014 میں بھارتی نیوی کو ایک اور حادثے کا سامنا کرنا پڑا جب ان کا آبدوز سندھو رکشہ دھماکے سے پھٹ گیا اور اس میں سوار تمام افراد مارے اس میں جو ہتھیار رکھے گئے تھے وہ ہتھیار اور میزائل خود بخود چل گئے جس کی وجہ سے ان کا آبدوز ایک دھماکے سے پلٹا اور ڈوب گیا