پاکستان سرخرو اور بھارت مکمل رسوا


پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی طرف سے جاری جارحیت میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا رہا اور بالآخر بھارتی فوج نے پاکستان کی سرحدی علاقے کو عبور کرتے ہوئے بالاکوٹ میں ایک عمارت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اس عمارت کے بارے میں یہ کہا جا رہا تھا کہ ایک مدرسہ ہے جہاں پر جیش محمد میں بھرتی ہونے والے کو ٹریننگ دی جاتی ہے اس کے بعد انڈیا اور پہلا میزائل مارنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوئے اس کے بعد واپس بھاگے تو انہوں نے اپنے ملک کو یہ خوشخبری دی کہ ہم نے پاکستان کے اندر سرجیکل سٹرائیک کر کے ساڑھے تین سو سے زائد دہشت گردوں کو مارا ہے اور اس کے ساتھ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان کا ایک طیارہ مار گرایا ہے

لیکن ان کے اس دعوے کے بارے میں جب عالمی تنظیموں اور خاص کر Planet Labs Inc نے تحقیق کی اور فضائی طور پر جائزہ لیا تو انہوں نے بھارتی دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جس عمارت کو تباہ کرنے اور گرانے کی بات کررہا تھا وہ عمارت اپنی جگہ پر موجود ہے اور اس کی ایک دیوار کا حصہ تک نہیں کیا بھارت نے جہاں پر میزائل پھینکا تھا اور جہاں پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی وہ جگہ اس عمارت سے کافی دور ہے اور وہاں پر چند درختوں کھڑے ہوئے نظر آتے ہیں کے بعد انٹرنیشنل میڈیا پر بھارت کے ساتھ کیا کچھ ہوا اس کی تفصیل جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے