فیاض الحسن چوہان کے بعد فواد چوہدری بھی’ بھنور‘ میں آگئے


احسن پاکستان تحریک انصاف کے وزیر اطلات برے پنجاب فیاض الحسن چوہان کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا جس کے بعد یہ دعویٰ بھی سامنے آ رہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو بھی بہت جلد اس عہدے سے فارغ کردیا جائے گا یہ دعوی مشہور اینکر صابر شاکر نے کیا انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فیاض الحسن چوہان چونکہ ایلیٹ سیاستدانوں میں سے نہیں ہے اس وجہ سے وہ کافی عرصے سے راڈار پر تھے لیکن اچھے موقع کا انتظار کیا جا رہا تھا جونہی موقع آیا فیاض الحسن چوہان کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا جبکہ پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری بی ریڈار پر ہے

اور دیکھا جا رہا ہے کہ کب ان کو اس عہدے سے فارغ کردیا جائے گا یاد رہے فواد چوہدری اور نعیم الحق کے درمیان حال ہی میں ہونے والی لڑائی کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں جس کے بعد یہ کہا جا رہا تھا کہ فواد چوہدری خود استعفی دے دیں گے یا پھر عمران خان ان سے استعفیٰ لے لیں گے کیونکہ نعیم الحق عمران خان کے بہت زیادہ نزدیک ہے اور اس نزدیکی کی وجہ سے کسی وقت بھی فواد الحسن کو نعیم الحق سے لڑائی مہنگی پڑ سکتی ہے اور ان کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے