استعفی دینے کا بعد فیاض الحسن چوہان کا بھرپور ردعمل


میری وجہ سے عمران خان کو اور پارٹی کو مشکلات آئی تھی اس وجہ سے میں نے وزارت چھوڑ دیں وزارت عمران خان کی امانت تھی وہ مجھے جو بھی کہیں گے اور جو بھی ذمہ داری دینگے میں خوش دلی سے اس کو نبھاؤں گا یہ بات آج پنجاب کے سابقہ وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کی ان کا کہنا تھا کہ میری وجہ سے پارٹی کو کافی زیادہ دباؤ کا سامنا تھا اس لیے مجھ سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ہدایت کے مطابق پاکستان کے وزیر اعلی عثمان بزدار نے استعفیٰ طلب کیا

اور میں نے بغیر چون چرا کیے استعفیٰ دے دیا کیونکہ میں پاکستان تحریک انصاف کا ایک ادنیٰ سا کارکن ہوں جو ذمہ داری دی جائے گی میں اس کو پوری کرنے کی کوشش کروں گان یاد رہے فیاض الحسن چوہان کو پہلے بھی ان کی بدزبانی گالی گلوچ کی وجہ سے انتہائی مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن گزشتہ دنوں انہوں نے حد کرتے ہوئے ہندو مذہب کے بارے میں کچھ نازیبا باتیں کیں جس کی بات ہے ان کو استعفیٰ دینا پڑا