خطرہ ابھی ٹلا نہیں، عوام کو فوری طور پر خبردار کر دیا گیا


پاکستان کے ائیر چیف مارشل مجاہد انور کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ابھی مشکل وقت ختم نہیں ہے بھارت کسی وقت بھی پاکستان کے خلاف دوبارہ جارحیت کرسکتا ہے اور ہم مکمل تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہے میڈیا کے مطابق پاکستان کی ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے پاکستان فضائیہ کے فارورڈ کیمپ کا دورہ کیا وہاں پر انہوں نے پائلٹس اور دوسرے عملے سے بات کی

اور ان کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ پاکستان کی شان پاکستان کی آن بان اور عزت کی حفاظت کے لیے ہم کسی بھی قربانی کے لئے تیار ہیں اس دوران ایئرچیف نے دشمن کے خلاف حالیہ فضائی کامیابی کے دوران عملے کے بلند حوصلے اورپیشہ ورانہ مہارت کوسراہتے ہوئے کہا کہ ہم خدائیِ ذوالجلال کے حضورسربسجود ہیں جس نے ہمیں یہ طاقت دی کہ ہم اپنی قوم کی امیدوں پر بھرپوراندازمیں پورا اترسکے۔