پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارت کا سب سے جدید ایس یو 30 جنگی طیارہ مار گرائے جانے کا دعویٰ


پاکستان کی طرف سے جوابی حملہ کرتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے گئے ایک طیارہ مگ ۲۱ تھا جو روسی ساختہ ہے اس کا پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا گیا۔ جب کہ دوسرا طیارہ کون سا تھا اس کے بارے میں کسی کو درست علم نہپیں تھا لیکن اب پاکستان نے اس طیارے کا ذکر بھی کر دیا ہے جی ہاں یہی طیارہ انڈیا کا جدید ترین طیارہ یس یو 30 تھا جو بھارتی فضائیہ کا جدید ترین طیارہ سمجھا جاتا ہے
جب کہ بھارت کی طرف سے بھی دو طیاروں کے گرنے کی تصدیق کی گئی تھی ایک طیارہ جس کو حسن صدیقی نے گرایا تھا وہ مگ ۲۱ تھا ۔ رفتار میں انتہائی تیز ہوتا ہے

لیکن اس کا مقابلہ چونکہ جے ایف سیونٹین تھنڈر کے ساتھ تھا اس لئے یہ طیارہ پاکستانی طیارے کے مقابلے میں بالکل کمزور تیار تھا اس وجہ سے اس کا گھر آنا آسان تھا لیکن دوسرا طیارہ جو کہ یس یو 30 تھا وہ بھارت کی فضائیہ کا سب سے جدید ترین اور خطرناک طیارہ سمجھا جاتا ہے جس کو پاکستان کے ایک دوسرے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرایا پاکستان کے معروف صحافی انصار عباسی نے اس کا انکشاف کیا اور اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کے ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے یہ طیارہ مار گرایا تھا