بھارتی فضائیہ کے لیے یہ مہینہ انتہائی بھاری رہا اس مرتبہ بھارت کے آٹھ فیصد طیارے تباہ ہوئے جن میں سے 2 طیارے پاکستانی تباہ کیے جبکہ جیٹ طیارے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے اور کچھ طیارے ایسے تھے کہ جو تکنیکی خرابی کی وجہ سے تباہ ہوئے ایک ہی ماہ کے دوران 8 طیاروں کی تباہی اور انڈیا کی فضائیہ کی مایوس کُن کارکردگی سے انڈیا فضائیہ کو سخت نقصان اُٹھانا پڑا۔پاکستان کی فضائیہ کی جاندار کارروائی میں تباہ ہونے والی انڈین فضائیہ کے طیارے ایم آئی جی 21 تھے جو دراصل ایک سنگل انجن فلائنگ جیٹ ہے۔ یہ طیارہ سابق سویت یونین کے دور میں مکویان گریووچ کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اس طیارے میں آر 25 کا ٹربو جیٹ نصب ہوتا ہے
جو اس طیارے کو 1350 میل فی گھنٹہ کی رفتار عبور کرنے کی صلاحیت دیتا ہے یہ ایک انتہائی خطرناک ترین سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کی رفتار کی وجہ سے یہ انتہائی آسانی کے ساتھ علاقے میں گھس کر وار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مخالفین کی طرف سے کروائیں سے پہلے پہلے یہ اپنے علاقے کی طرف واپس بھی آ سکتا ہے اس وجہ سے انڈیا کی طرف سے ایسے طیاروں کا استعمال کیا گیا لیکن بدقسمتی سے پاکستان کے ساتھ ان کا پالا پڑا اور ان کو اپنے دو طیاروں سے ہاتھ دھونا پڑا