موجودہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی صدر طیب اردگان پاکستان کے وزیراعظم سے رابطہ کیا اور سپورٹ کا یقین دلایا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی سے مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے جو کشیدگی اس وقت بھارت کی طرف سے دکھائی جا رہی ہے ختم ہونی چاہیے طیب اردگان نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور انہوں نے جو کل اقدام اٹھایا اور بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا اس کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان مثبت پیشرفت دیکھنے کو ملے گی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایک انتہائی احسن قدم اٹھایا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں موجود جس طرح کی فضا بنی ہوئی ہے وہ ختم ہوجائے گی اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے
یاد رہے پاکستان کے وزیر خارجہ نے گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی اور ان سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا جس کے بعد وزیر خارجہ نے قوم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھی پاکستان کو مکمل سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور ساتھ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے جو امن کی کوشش ہے وہ قابل تحسین ہے اور انڈیا کو بھی امن کی طرف آنا چاہیے کیوں کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں