پاکستان کی امن کی کوششیں رائیگاں بھارتی جنونی مذہبی لیڈر نریندر مودی نے پاکستان کو دوبارہ سے حملہ کرنے کی دھمکی دی تفصیلات کے مطابق دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ جس طرح پائلٹ پروجیکٹ کیا جاتا ہے اور سکیل ایبل کیا جاتا، توابھی ہمارا بھی پائلٹ پراجیکٹ ہوگیا ہے اب ہم پاکستان کو بتائیں گے کہ حملہ کیا ہوتا ہے ہم نے پہلے صرف مشق کی ہے اب ہم پاکستان کو بتائیں گے کہ اصل حملہ کیا ہوتا ہے اور کیسے کیا جاتا ہے یاد رہے گزشتہ دن پاکستان کی طرف سے علاقے میں امن لانے کے لیے بھارت کے گرفتار شدہ جنگی پائلٹ کو آزاد کرنے کا اعلان کیا
اور کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان ہمیشہ جواب بھی دے گا لیکن بھارت سرکار کی طرف سے ہمیشہ کی طرح پاکستان کے خلاف ہذیان بولا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان نے دباؤ میں آکر اور انڈیا کے حملے سے ڈرنے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا ہے نرندر مودی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ابھی ہم نے دکھایا ہی نہیں کہ حملہ ہوتا کیسے ہے یہ تو ہم صرف ٹرننگ کر رہے ہیں اور پاکستان کو بتائیں گے کہ جب حملہ ہوتا ہے تو کتنی تباہی لے کر آتا ہے اور کیسے کیا جاتا ہے