پوری قوم تیار رہے ، بھارت دوبارہ حملہ کرسکتا ہے


بھارت ہوش کے ناخن لے اور اپنے حد میں رہے مجھے انیس سو پینسٹھ والا ماحول بنتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اگر بھارت نے کسی قسم کی جارحیت کی تو اس کو شدید مزاحمت کا سامنا ہوگا تفصیل کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن کے داعی ہے اور امن چاہتے ہیں لیکن اگر کسی نے ہماری قومی سلامتی اور ہماری سرحدوں کی مخالفت کی اور اس کے خلاف ورزی کی تو ہم اس کو جواب دینے کے پابند ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت میں ان جنگی جنون برپا ہے

ان کے وزیراعظم نریندر مودی انتہا پسند شخص ہے اور آپ نے الیکشن کو جتنی کیلئے اور اپنی حکومت کو مضبوط کرنے کے لئے وہ یہ سب کچھ کر رہا ہے ہندوستان ہوش کے ناخن لے اور اپنی حد میں رہے کیونکہ مجھے انیس سو پینسٹھ سالہ ماحول بنتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور جو لوگ امن کے خواہشمند ہیں وہ اپنا کردار ضرور ادا کریں گزشتہ دنوں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی بھارت کو پلوامہ حملے کی تحقیق کرنے اور پاکستان کے خلاف ثبوت مانگے اور کہا کہ اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو پاکستان تحقیقات کرنے کے لئے تیار ہے یاد رہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف مسلسل جارحیت کی جارہی ہے اور بار بار پاکستان کے سرحدوں کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کے جواب میں پاکستان نے گزشتہ دن ان کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو زندہ گرفتار کیا گیا