بھارت کو ایک اور سفارتی ناکامی کا سامنا چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی حمایت کرڈالی تفصیلات کے مطابق بھارت روس اور چائنہ کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ ہوئی جس میں خطے کی موجودہ حالت کے بارے میں بات چیت کی گئی اس دوران بھارت نے پوری کوشش کی کہ پاکستان پر پابندیاں لگائی جائے اور پاکستان کو مجبور کیا جائے لیکن چائنہ نے تمام تر بھارتی پروپیگنڈے کے باوجود پاکستان کا ساتھ دیا اور کہا کہ پاکستان اس وقت خود دہشت گردی کا شکار ملک ہے اور اس نے دہشت گردی کے خلاف بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں ہم پاکستان اور بھارت دونوں کی طرف سے حالات کو معمول پر لانے اور کروائی ختم کرنے کے اقدامات کو خوش آمدید کہتے
ہیںدوسری جانب چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لُو کنگ نے پریس بریفنگ میں پاک بھارت کشیدگی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور فریقین کی جانب سے تحمل کے مظاہرے اور مذاکرات کی امید ظاہر کی ہے۔ اس دوران روس کے وزیر خارجہ نے بھی اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے بلکہ یہ مسائل مذاکراتی انداز میں حل ہونے چاہیے