معروف بھارتی مفکر نے پاکستان کو فاتح قرار دے دیا


معروف بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت بین الاقوامی سطح پر یہ جنگ جیت رہا ہے پلوامہ حملے سے مودی حکومت مکمل طور پر فائدہ اٹھانے سے ناکام رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے جس طرح اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا گیا ہے اور جس طرح ان کے دو طیارے مار گرائے ہیں اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ انڈیا جو پاکستان سے کئی گنا بڑا ملک ہے اس کو بہترین جواب دے سکتا ہے جبکہ پاکستان نے انڈیا کے ایک پائلٹ کو زندہ گرفتار کیا ہے جو ونگ کمانڈر ہے جس کا نام ابھی نندن ہے اس کو پاکستان کی فوج نے گرفتار کیا اور بہت اچھی طرح سے اس کا خیال رکھا اس کے آؤ بھگت کی اور اس کو چائے بھی پلائی ہے جبکہ اس نے خود اپنی زبان سے کہا آؤ ریکارڈ کروایا کہ

پاکستان کی افواج نے انتہائی پروفیشنل طریقے سے میرا خیال رکھا ہے اور مجھے کچھ بھی نہیں کہا اور انہوں نے مجھے ایک حملے سے بچایا کہ جب لوگ مجھے جان سے مارنے کی کوشش کررہے تھے تو اس وقت ایک آرمی کے کیپٹن نے میری جان بچائی اور مجھے بہترین علاج بھی مہیا کیا پاکستان کی طرف سے اس ویڈیو کو شائع کرنے کے بعد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پروفیشنل ایتھکس کی بڑی تعریف کی جارہی ہے اور پاکستان اس کے بعد عالمی سطح پر سفارتکاری کے محاذ پر بھی بھارت کو شکست دے رہا ہے