فواد چوہدری تنازعہ، وزیراعظم نے ایکشن لے لیا


ایم ڈی پی ٹی وی کا تنازع زور پکڑ گیا ہے عمران خان نعیم الحق اور فواد چودھری کے درمیان صلح کریں گے تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو سہ پہر3بجے بلایا ہے اس لئے بلایا گیا ہے ایم ڈی پی ٹی وی کا معاملہ حل کیا جاسکے یاد رہے یہ معاملہ تب سامنے آیا کہ جب نعیم الحق کو پاکستان ٹیلی ویژن کا ایم ڈی بنایا گیا اور بورڈ آف ڈائریکٹر میں ان کو رکھا گیا جس کے بعد فواد چوہدری جو کہ وزیراطلاعات ہے اور انہی کے متحدہ میں پاکستان ٹیلی ویژن کا ادارہ بھی آتا ہے انہوں نے اس پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کچھ ایسی بات کہی کہ جس کی وجہ سے نعیم الحق کو غصہ آیا نعیم الحق پاکستان تحریک انصاف کے پرانے کارکنوں میں شمار ہوتے ہیں

اور عمران خان کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں انہوں نے نہ صرف جوابی کاروائی کی بلکہ عمران خان کے فلسفے کے مطابق انہوں نے فواد چوہدری کو اچھی خاصی سنا ڈالی جس کے بعد یہ خبر سامنے آئیں گے وہ چوھدری استعفیٰ دینے جا رہے ہیں اور ممکن ہے کہ وہ پارٹی بھی چھوڑ دے لیکن کہا جا رہا ہے کہ اب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان دونوں کے درمیان صلح کریں گے اور آپس کی غلط فہمی بھی دور کی جائے گی