پاکستان کو اربوں ڈالر کا ادھار تیل دینے کی حامی بھر لی


پاکستان سفارت کاری کے محاذ پر کامیابی سے مسلسل ہمکنار ہوتا جا رہا ہے ایک طرف دوست ممالک چین سعودی عرب متحدہ عرب امارات اور روس کی طرف سے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری اور امدادی پیکج منظور کیے گئے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں قائم اسلامی ترقیاتی بینک کی طرف سے بھی پاکستان کے ساتھ ایک بہت بڑا معاہدہ ہونے جا رہا ہے

تفصیلات کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان قرض کا معاہدہ ہونے جارہا ہے یہ معاہدہ دراصل پاکستان کو ساڑھے چار ارب ڈالر کا تیل مہیا کرنا ہے جو کہ قرض کی شکل میں ہو گا ساتھ ساتھ پاکستان کو سعودی عرب کی طرف سے بھی تیل کی فراہمی شروع ہو چکی ہے یاد رہے یہ تیل کی فراہمی ولی عہد محمد بن سلمان کے دور سے پہلے ہی شروع ہو چکی تھی اور یہ تیل بھی ادھار کا ہے