بھارت کی دھمکیوں کے بعد پاکستان نیوی ایکشن میں


پاکستان بحریہ کے دو جنگی جہازوں نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا مشقوں میں حصہ لیا اور عملی مظاہرہ بھی کیا تفصیلات کے مطابق پاکستان بحریہ کے دو جنگی جہاز پی این ایس طارق پی این ایس ہمت نے بحریہ کمانڈر کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا یہاں بین الاقوامی دفاعی نمائش جاری تھی پاکستان نے اس میں شرکت کی اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی طرف سے جہازوں کی نمائش کے ساتھ مشقوں میں بھی حصہ لیا گیا

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کے دوران مختلف جنگی مہارتوں اور میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے فلیٹ کمانڈر یو اے ای نیول کے ساتھ ملاقات کی اور ان کو پی این ایس طارق پر دعوت دی جہاں پر دونوں کمانڈرز نے جنگی مشقوں کو ملاحظہ کیا اور مہارت کو جانچا