عثمان آپ نے گھبرانا نہیں ہے


عثمان آپ پر تنقید ہوتی ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ہے آپ کا اور شہبازشریف کا کوئی جوڑ نہیں یہ بات عمران خان نے گزشتہ دنوں راجن پور میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی پر کی عمران خان نے گزشتہ دنوں پاکستان کے ایک انتہائی پسماندہ علاقے راجن پور میں عوام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ عثمان بزدار پر تنقید کرتے ہیں اور اس کا موازنہ شباشریف سے کرتے ہیں

لیکن شہباز شریف کو کیا معلوم کی سرکاری ہسپتالوں کی کیا حالت ہوتی ہے عثمان بزدار خود ایک پسماندہ علاقے سے ہے اور وہ جانتے ہیں کہ سرکاری ہسپتالوں میں کیا ہوتا ہے کیونکہ ان کا خود اور ان کے اپنوں کا علاج ان ہسپتالوں میں ہوتا رہا ہے ہم نے سوچ سمجھ کر پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کا وزیر اعلی عثمان بزدار کو بنایا ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ان کو غریبوں کے بارے میں علم ہے اور ان کے مسائل کا ان کو ادراک ہے