پاکستان کو جنگ کی دھمکیوں پر متحدہ عرب امارات کی بھی بھارت کو شٹ اپ کال


پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں اور تباہ کرنے کا خیال متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے بھی بھارت کو شکست دے دی گزشتہ دنوں پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے باہمی امور اورمشترکہ مفادات کو زیر بحث لا کر ان سے گفتگو کی اور اس کے ساتھ انھوں نے موجودہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے بارے میں بھی ان کو آگاہ کیا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کو بتایا کہ پاکستان اس وقت بھارت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے اور اگر بھارت کو ثبوت پیش کرے تو اس کے بعد پاکستان مکمل کروائی کرے گا

اور ذمہ داروں کو انجام تک پہنچائے گا اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ کے صدر کو بھی خط لکھا ہے اور پاکستان اور موجودہ حالات کے بارے میں مکمل تفصیل سے آگاہ کیا ہے جب کہ اس متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اس وقت انتہائی جارحیت سے اور جنگ سے بالکل خود کو محفوظ رکھنا چاہیے اور اس معاملے کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ جنگ کبھی بھی کسی مسئلے کا حل نہیں اور اگر ان ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو اس کا مطلب پورا خطہ اس سے متاثر ہوگا جو کہ دونوں ممالک ایٹمی طاقت ہے