تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم رضوی کا حالیا کشیدگی کے بارے میں موقف سامنے آگیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین فوج اور بہترین حکمت عملی ہے اگر انڈیا نے کسی قسم کی جارحیت دکھائی تو پاکستان کے موجودہ جنرل قمرجاویدباجوہ انڈیا فوج کو گلے سے پکڑ کر دبوچنے گے یاد ہیں پلوامہ حملے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں انتہائی کشیدگی دیکھنے کو مل رہی ہے ایک جانب بھارت ہے کہ جس کے سیاستدان عام لوگ اور بھارتی میڈیا بہت زیادہ ہیجان برپا کر رہا ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے جنگ نہ ہوئی بلکہ کوئی کرکٹ کا میچ ہوا
اور اپنے ملک کو اور اپنے عوام کو اس بات پر اکسایا جا رہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ لڑائی کرے جب کہ دوسری طرف پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اس واقعے کے تقریبا تین دن بعد پاکستان کے موقف سے پوری دنیا کو آگاہ کیا پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ امن چاہتے ہیں اور جنگ شروع کرنا آسان ہوتا ہے لیکن اس کو ختم کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے اگر انڈیا نے اس کے باوجود بھی کسی قسم کی جارحیت دکھانے کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا