بھارت کی جانب سے دریاؤں کا پانی روکنے کا اعلان،پاکستان کا رد عمل بھی سامنے آ گیا


پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ کشیدگی بہت زیادہ بڑھتی جا رہی ہے اور میڈیا کی طرف سے بہت زیادہ جارحیت بھی دکھائی جا رہی ہے اور کل ہیں ظفروال کے مقام پر بھارتی فوجوں کی طرف سے مارٹر شیل اور گولہ باری کی گئی جس کے جواب میں پاکستانی افواج نے توپخانہ چلا دیا جس کے بعد بالکل خاموشی طاری ہوگئی اس کے ہندوستان سرکار کی طرف سے یہ کہا گیا تھا کہ پاکستان کے دریاؤں کا پانی بند کر دیا جائے گا

اور پاکستان کو آپ پیاسا مارا جائے گا جس کے رد عمل میں پاکستان کے محکمہ انہار اور انڈس واٹر کمشنر کا کہنا تھا کہ باہر کی طرف سے فی الحال اس پر کوئی ردعمل نہیں آیا اور نہ ہی کسی قسم کا عمل کیا گیا ہے اور اگر بھارت نے کبھی بھی ایسی غلطی کر دی تو پاکستان اس کے خلاف بہت آگے جائے گا بھارتی حکومت کی طرف سے یہ کہا جا رہا ہے کہ تین دریا جو کہ پاکستان کی طرف آتے ہیں ان کا رخ موڑنے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہ پانی جنوبی پنجاب جو بھارت کا حصہ ہے اس کو دیا جائے گا