بھارت کی دھمکیوں کے خلاف پاکستان کی مدد کے لئے ترکی بھی میدان میں اتر آیا ترکی کے ارکان پارلیمنٹ اور صدر کی طرف سے عمران خان کو خط لکھا گیا ہے جس میں پاکستانی افواج اور پاکستانی عوام کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کو بہت سراہا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جتنی قربانیاں دی ہیں کسی بھی ملک نے نہیں دی ہے پاکستان کی معیشت اس کی وجہ سے تباہ ہوئی پاکستان کی افواج کے جوان اس وجہ سے شہید ہوئے عوام بڑی تعداد میں زخمی اور شہید ہوئی
یہ پاکستان کا حوصلہ تھا کہ جس نے جنگ میں حوصلہ اپنا نہیں ہارا اور مسلسل دہشت گردی کے بڑے بتوں کے خلاف لڑ رہا ہے دنیا کو بھی پاکستان کی اس قربانی کو تسلیم کرنا چاہیے اور پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے نہ کہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی ترکی پارلیمنٹ کی طرف سے یہ بھی پاکستان کو کہا گیا کہ کسی بھی مشکل وقت میں وہ اپنے سات ترکی کو کھڑا ہوا دیکھیں گے